نئی لینڈ فل سائیٹ کا قیام عمل میں لایا جانا ازحد ضروری۔چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 115واں اجلاس چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان کی زیرِ صدارت منعقد ہو۔ا
اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کرامت اللّٰہ چوہدری، عامر سعید راں، الطاف حسین ثاقب اور عامر ظفر سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اجلاس میں نئے ممبران کو ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور شہر کی صفائی کے حوالے سے رپورٹ بھی دی گئی۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ویژن کی سمت متعین کرتے ہوئے ہدایات کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی وزیر اعلی پنجاب کے ضود انحصارے کے ویژن کے مطابق کام کرے اور تمام شعبہ جات اگلے پانچ ماہ کی کارکردگی کے چیک لسٹ بنائیں۔ لاہور شہر کی صفائی کو مثالی بنایا جائے اور صفائی آپریشن کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا چئیر مین کے ویژن کے مطابق ماہانہ پلان مرتب کیا جائے گا ایل ڈبلیو ایم سی کا بورڈ مستحکم ہے۔شہر کی صفائی میں درپیش تمام مسائل کو بورڈ میں لایا جائے بورڈ ٹیم کے ساتھ ہے اور شہر کی صفائی کو مثالی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن کی مکمل نگرانی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ممبران کریں گے۔مرتکب، کرپٹ اور محکمانہ غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔چئیر مین ایل دبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ریسٹو رینٹس مالکان سے ملاقات کر کے انکا کوڑا اٹھانے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے۔تمام کام ٹائم لائن میں کیے جائیں گے توچھ ماہ میں شہر کی صفائی میں واضح تبدیلی آئے گی۔ ویسٹ کنٹینرز کا کمرشل ایریاز میں ایک نیٹ ورک ہونا چاہیے جبکہ کنٹینرز کے گرد بھی کوڑا موجود نہیں ہونا چاہیے۔شہر یوں کو کوڑے کی موثر تلفی کے لیے ویسٹ بیگز فراہم کیے جائیں پلاسٹک ویسٹ کو کم کیا جانا بے حد ضروری ہے۔لینڈ فل سائیٹ میں گنجائش سے زائد کوڑا نہیں ڈالا جاناچاہیے نئی لینڈ فل سائیٹ کا قیام عمل میں لایا جانا ازحد ضروری ہے اور اسکے ساتھ ریڈیوز.،ری سائیکل اور ری یوز کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ورکرز کی صحت کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اورشہریوں کو بھی آگاہی مہم کے ذریعے ساتھ لے کر چلا جائے، شہریوں کے تعاون سے صفائی انتظامات کو بہتر بنایا جائے خاص طور پر طلباء ہمارے سفیر ہیں اوران کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔
