پنڈ دادنخان مسلسل تیز ہواؤں نے کسانوں کو اجاڑ دیا

Spread the love

جہلم :چوہدری زاہد حیات
جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں چار دن مسلسل چلنے والی تیز ہواؤں نے کسانوں کو اجاڑ دیا ہے پنڈ دادنخان کی یونین کونسل ساووال اور دھریالہ جالپ یونین کونسل کے علاقہ باغوالہ خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں پکی ہوئی گندم کے سٹے تیز ہواؤں کا مقابلہ نا کر سکے اور بکھر گئے جس سے کسان کی کھڑی فصل بےکار ہو کر رہ گئی فی ایکڑ پیداوار 95 فیصد کم ہو گئی ہے اپنی فصلوں کی تباہی پر کسان رنجیدہ اور پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور اجڑنے کی دہائیاں دے رہے ہیں دولت پور میں ایک کسان اپنی اجڑی فصل کو دیکھ کر سہہ نا سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا غریب وال میں رشید نامی کسان اپنے کھیتوں میں ہی تباہی کی تاب نا لاکر ہارٹ اٹیک کا شکار ہوا گندم کی فصل کی تباہی ہنڈ دادن کے ان علاقوں میں ایک بڑی آفت کے طور پر سامنے آئی جس کے اثرات معاشی طور پر غریب کسان کے لیے اس کی اوقات سے بہت زیادہ ہیں کروڑوں کی گندم اجڑ کئی ہے ان علاقوں کے کسانوں نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ان کسانوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جائے کیونکہ یہ کسان مقروض ہو کر گندم اگاتے ہیں اور پھر اچھی پیداوار پر فصل بیچ کر قرض اتار دیتے ہیں لیکن اب اجڑی گندم کی فصل نے پنڈ دادنخان تحصیل کے ان کسانوں کو بھی اجاڑ دیا ہے اس آفت کا سب سے زیادہ شکار یونین کونسل ساووال یونین کونسل دولت پور اور یونین کونسل دھریالہ بنی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں