بنوں کی فلاح وبہبود اور مغوی عتیق اللہ داوڑ کی رہائی کے لئے ڈسٹرکت بار ایسوسی ایشن اپنا بھر پور کردار ادا کریگی.نورزادہ ایڈوکیٹ

Spread the love

ہمارے ہڑتال کا مقصد یہ نہیں کہ ہم عوام کو تکلیف پہنچائے بلکہ ہمارا مقصد اپنے بھائی کیلئے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔امان اللہ خان ایڈووکیٹ

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ہم عتیق اللہ داوڑ کی اغوائیگی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔حکومت ہمارے معزز بھائی عتیق اللہ کی رہائی کے لئے اپنا پھر پورکردار ادا کرے۔ہمارے ہڑتال کا مقصد یہ نہیں کے ہم عوام کو تکلیف پہنچا ئے۔بلکہ ہمارا مقصد اپنے بھائی اظہار یکجہتی کرنا ہے۔عتیق اللہ داوڑ سمیت ڈسٹرکٹ بار کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔انتخابات ایک جمہوری عمل ہے میں تمام وکلاء برادری کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں سپورٹ کرکے ہمیں کامیاب کیا۔الیکشن ہارنے یا جتنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم دھروں میں تقسیم ہے الیکشن کا مقصد نئے عزم اور جزبے سے اپنے وکلاء برادری کے مسائل حل کرنا ہے ہمارے لئے سب وکلاء ایک جیسے ہے ہماری کوشش ہوگی کے بنوں بار کے تمام مسائل کو ترجیہی بنیادو ں پر حل کئے جائے ان خیالات کا ا ظہار ڈسٹرکٹ بار بنوں کے نو منتخب صدر نورذادہ خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ایڈوکیٹ نے الیکشن میں کامیابی پر بنوں بار کے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو منتخب صدر نور زادہ خان ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار کے منتخب کابینہ ممبران، نائب صدر سینان درانی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری انعام اللہ جان ایڈوکیٹ، لائبریرئن عامر خان ایڈوکیٹ، کو مبارکباد دی۔انہوں نے تمام وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنوں بار کے صفائی اور دیگر اہم مسائل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایئنگے۔ بنوں بار کے لئے پارکنگ اور وکلاء چیمبر جسمیں وکلاء کے لئے تمام ترسہولیات میسر ہو اس کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔وکلاء برادری عوام کو سستا انصاف دلانے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ عوام وکلاء برادری کے بہتر خدمات سے مستفید ہو سکیں۔انشاء اللہ وکلاء اور ججز کے درمیان بہتر ماحول بناینگے، تا کہ عوام کو بروقت انصاف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں