جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی سوہاوہ میں آج کھلی کچہری،تفصیلات کے مطابق انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم مورخہ07-04-2021بروز بدھ بوقت 2بجے دن گورنمنٹ کیپٹن حسنات بوائز ہائی سکول نزد نیشنل بنک سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم پولیس سے متعلق سائلین کی شکایات کو سنیں گے اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے حل کے لیے اوقات کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔
