گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا کورونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے محلوں کے بعد گرلز ڈگری کالج کو بھی سیل کردیا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر)اسامہ مجیدچیمہ نے گرلز جناح ڈگری کالج سیل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے میونسپل پولیس فورس کے ذریعے کالج کو سیل کردیا، کالج غیر معینہ مدت تک سیل رہے گی کورونا وائرس تدارک کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میڈیاکوبتایاکہ گلگت میونسپل حدود میں کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کیلئے SOPs پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیاجائیگا، اس سلسلے میں تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے محکمہ صحت کے جانب سے جاری رپورٹ پر مکمل عملدرآمد کیاجارہا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی عوام کو مہلک وائرس سے روکنا ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے عوام کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور وائرس سے تدارک کیلئے محکمہ صحت کے جانب سے بتائے ہوئے SOPs عملدرآمدکریں تاکہ اس موذی اور جان لیوا وائرس سے نجات مل سکے، یاد رہے ا س سے قبل ضلعی انتظامیہ نے سلطان آباد گرلز کالج، نور کالونی جوٹیال، یاسین کالونی جوٹیال کوپہلے ہی سیل کرچکی ہے فاطمہ جناح گرلز کالج سیل کرنے کا یہ چوتھا کیس ہے عوام النا س سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائر س SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔
