پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا رہی ہے,چوہدری راشد گھرمالہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا رہی ہے، پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تھا، لیکن بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ روا رکھنے کی حکومتی پالیسی واضح طور پر عوامی نمائندگی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ نے بلا شبہ آئین کے مطابق فیصلہ دیا، جس پر عوام نے بھرپور خیر مقدم کا اظہار کیا، جہلم کی عوام نے بھی بلدیاتی نظام کی بحالی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے ہی شہریوں کے مسائل کا حل ممکن ہے۔ حکومت کو ہٹ دھرمی کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں