اس موقع پر انکے ہمراہ کمانڈنٹ ساوتھ وزیرستان سکاوٹس محمد وسیم الطاف اور کرنل کوارڈ بطاہر نواز کے علاوہ دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔
وانا(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل محمد عمربشیرنے واناپریس کلب کے دو نئےکمروں کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر انکے ہمراہ کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد وسیم الطاف اور کرنل کوارڈ طاہرنواز کے علاوہ دیگر افیسرز بھی موجود تھے۔ پریس کلب وانا کے ممبرز نے دو نئےکمروں کی تعمیر پر میجر جنرل محمد عمر بشیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد عمر بشیر نے کہا کہ کچھ قوتیں وزیرستان وانا کے حالات دوبارہ خراب کرانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے مقابلے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ ان قوتوں کے اس ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا جس میں آپ صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے ہمیں اپنے وطن، ملک، علاقے اور عوام کی تحفط کو یقینی بنانا ہے جہاں پہ بھی ملک دشمن سرگرمیاں ہو عوام کو چاہیئے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات دیں تا کہ دشمن کے عزائم کا بر وقت قلہ قمع کیا جا سکے۔
انہوں نے پولیو کے بارے میں کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور قومی تنازعات پولیو ویکسین سے نہ جوڑا جائے تا کہ آپ کے نئی نسل کی معذوری کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔اس موقع پر صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی ،امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
