گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے رمضان المبارک کیلئے نئے سبزی پھل فروٹس، اشیاء خوردہ نوش، گوشت اور ایل پی جی سلنڈروں کی نظر ثانی شدہ خوردہ نرخنامہ رمضان سے قبل جاری کردیا، مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر سخت ایکشن لیاجارہا ہے رمضان المبارک میں زائد منافع خوری ک ہرگز اجازت نہیں ہے ، یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور،چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ، میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، ذوالفقار علی، چراغ الدین،سمیت دیگر آفیشلز پرمشتمل ایک اہم اجلاس کے موقع ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل مجسٹریٹ، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر سمیت سیکٹر مجسٹریٹس مارکیٹوں، بازار اور دکانداروں پر نظر رکھیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں، دکانداروں کو نہیں بخشوں گا واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ایل پی جی کے نئے نرخنامے جاری کردئے، جس کیمطابق 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت1600سے 1650روپے، 15 کلوگرام 2030 سے 2100، گوشت بڑا 350، چھوٹا گوشت 700 روپے مقرر کردئے، جبکہ آلو فی کلو تھوک 60، پرچون 70روپے،گاجر،فی کلو 40 جبکہ تھوک 50 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اسکے علاوہ پیاز، 60سے 70 ٹماٹر، 40 تا 60 روپے،شملہ مرچ 80 سے 100 روپے، بھنڈی 120 سے 140 روپے،بند گوبھی 120 سے 140 روپے، پھول گوبی 40 سے 50 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اسکے علاوہ فروٹس کیلا درجہ اول 105 سے 120 روپے درجن، درجہ دوئم 50 سے60 روپے درجن،کینو 130 سے150روپے درجن، تربوزہ 60سے70روپے اور خوبوزہ 80 سے 100 روپے کلو مقرر کردیا گیا ہے اور مقررہ ریٹس پر مشتمل فہرست تمام دکانداروں کو تقسیم کردیا گیا ہے اور دکاندار حضرات اپنے دکان اور سبزی منڈی کے نمایاں جگہ پر چسپاں کرنے کے پابندہیں ترجمان نے کہا کہ مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر سخت کاروائی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیا جائے گا لاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات ہے امید ہے دکاندار اور تاجر حضرات موجودہ آزمائشی اور مشکل دور سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
