گوجرہ موٹر وے ایم فور پولیس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا

Spread the love

گوجرہ موٹر وے ایم فور پولیس کی بڑی کاروائی گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا والدین کی جانب سے موٹروے پولیس کی کوشش کو سراہا گیا

گوجرہ(نمائندہ خصوصی) ہمیشہ کی طرح فوری سروس دینے والی موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ایک بچہ جو کہ اپنے والدین سے موٹروے پر سفر کرنے والی بس میں کھو گیا تھا والدین کی جانب سے 130 پر کال کی گئی تو موٹروے پولیس کے مستعد عملہ نے پچاس کلومیٹر کے فاصلہ سے مسافر بس کو روک کر گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا ایڈمن آفیسر قمر حیات سینئر پٹرولنگ آ فیسر میڈم نسیم اختر پٹرولنگ آ فیسر محمد یعقوب اور دیگر پولیس ملازمین نے ننھے منے بچے کو والدین کے حوالے کیا والدین نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور ان کے لئے دعا کی اور والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام والدین سے ہماری اپیل ہے کہ وہ موٹروے پر سفر کریں اور موٹر وے پولیس دن رات ہمارے محفوظ سفر کے لئے کوشاں ہیں ایڈمن آفیسر قمر حیات کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ہم کبھی بھی اپنے فرض سے غافل نہیں ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں