روضہ داروں کی سہولت کیلئے 25 سے زائد اشیائے خوردہ نوش کی قیمتوں میں خصوصی رعائتی پیکچ کا اعلان

Spread the love

گلگت(پ ر)ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر دو درجن سے زائد تاجروں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روضہ داروں کی سہولت کیلئے 25 سے زائد اشیائے خوردہ نوش کی قیمتوں میں خصوصی رعائتی پیکچ کا اعلان کردیاجوکہ مثبت اقدام ہے تاجروں کے جانب سے رعائتی پیکچ میں، چاول، دالیں، چائے، جام، کھجور یں، میدہ، بیسن، چینی، سمیت دیگر اشیائے شامل ہے جنکی قیمتیں بازار سے 5سے 30 روپے تک رعائت دی گئی ہے۔ رعائتی اشیائے خوردنوش کی سہولت جوٹیال جنرل بس سٹینڈ بازار سے لیکر راجہ بازار گلگت تک دستیاب ہوگی، عوام رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والے دکانداروں سے خرید اری کریں، تاکہ انہیں بازار کی نسبت کم نرخوں پر اشیائے مل سکے، یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ،CCO عابد حسین میر، تحصیلدار مختار احمد اور سیکٹر مجسٹریٹس کے ہمراہ رشہر کے تفصیلی دودرے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کو چار سیکٹرز میں تقسیم کردیا ہے جہاں پر روزہ داروں کی سہولت کیلئے ترجیحی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں عوامی شکایا ت پر فوری کاروائی کی جارہی ہے اس مقصد کیلئے جوٹیال اور گھڑی باغ میں شکایات سیل بھی قائم کردئے گئے ہیں، روزہ داروں سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کمپلین کرسکتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خوف خدا پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور انسانی خدمت کے ذریعے اللہ پاک کو خوش کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں اشیائے خوردنو ش کی قلت نہیں ہے بلکہ عوام کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردہ نوش وقت سے پہلے ختم ہوجاتے ہیں حکام سے ملکر یہ مسئلہ بھی حل کریں گے، تاجروں کے جانب سے اپنی مد د آپ کے تحت اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ایثار و قربانی کاایک عظیم مثال ہے جسے انتظامیہ خراج تحسین پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں