تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان کا تنظیمی عمل تیز کردیا گیا

Spread the love

اسلام آباد (پ ر) تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان کا تنظیمی عمل تیز کردیا گیا۔بانی تحریک جاوید انتظار نے غزالہ روحی کو مرکزی رابطہ سیکرٹری جبکہ مہ جبین لہڑی کو ایجوکیشن ونگ کوئٹہ کا چیف آرگنائزر نامزد کردیا۔دیگر عہدیداران میں جبران جاوید رکن تنظیمی کمیٹی یوتھ ونگ کوئٹہ، شازیہ بی بی، عالیہ تبسم اراکین خواتین ونگ کوئٹہ ہونگی۔جبکہ کہ یا سمین خدابخش رکن ایجوکیشن ونگ کوئٹہ اور مہناز بلوچ رکن خواتین یوتھ ونگ کوئٹہ ہونگی جبکہ صحافی سید شاہ زیب شاہ کو تنظیم کا میڈیا کوردینیٹر مقرر کر دیا گیا، جاوید انتظار نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان فلاحی اور فکری تحریک ہے ۔جس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔نہ ہی کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔تحریک کا مقصد عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔جس کے لیے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت منظم جدوجہد کریں گے۔عہدیداران نے اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے اٹھنے والی تحریک بلوچستان میں نئی رسم کی بنیاد ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں