شہر ی کورونا وائر س کو آسان نہ لیں

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر ی کورونا وائر س کو آسان نہ لیں، علماء تراویح اور جمعہ کے نمازوں میں کورونا وائرس تدارک کیلئے SOPs پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ِ مملکت پاکستان سمیت بیرون ملک میں کورونا وائرس کا بے رحمانہ وار جاری ہے جسکے نتیجے میں روزانہ درجنوں لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ گلگت شہر میں بھی ایسی کوئی صورتحال رونما ہوجائے، عوام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کوروناوائرس SOPs پر عملدرآمد کریں، اور اپنی قیمتی جان بچانے کیلئے اپنی زمہ داری ادا کریں، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ آئے روز کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ نیک شگون نہیں، عوام زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلہ رکھیں، گھر سے باہر جانے پر فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں، او ر ا نتظامیہ کے بتائے ہوئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تاکہ مہلک وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں