بانی اردو گلوبل،نیٹ ورک ،اوپن کچن مانچسٹر محمد شہزاد علی مرزا کے والد محترم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love

(جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ)بانی اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک،یوجی نیوز اور بانی اوپن کچن مانچسٹر محمد شہزاد علی مرزا(یوکے)نوید شفقت اور غلام حسین (یوکے) کے والد محترم اور مزمل صاحب کے سسر جان شفقت حسین جو آج بروز جمعۃ المبارک16-4-2021 کو رضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے ان کی نمازہ جنازہ مرکزی جنازہ گاہ جہلم میں 5:30 میں ادا کر دی گئی۔اور مرحوم کو مقامی قبرستان میں دفنایاگیا۔
جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،مرحوم کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی، عزیزو اقارب اور اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مرحوم بہت ہی شفیق النفس انسان تھے کبھی کسی کے ساتھ نہ سخت لہجے میں بات کہ نہ کبھی کسی کو برا بھلا کہا، جب تک صحت رہی باجماعت نماز پنجگانہ کاا ہتمام کرتے تھے۔ اللہ مرحوم کی قبر اور حشر کی منزل آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)
شفقت حسین مرحوم و مغفور کی رسم قل بروز اتوار 18-04-2021کو جامع مسجد غوثیہ قبرستان والی میں صبح 11بجے ادا کی جائے گی، تمام افراد سے خصوصی شرکت کی بھی اپیل کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں