رمضان المبارک کیلئے جاری کردہ ٹریفک و سیکورٹی پلان کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق سہولیات مہیا کی جائیں اور ٹریفک کی بل تعطل روانی بر قرار رکھنے سمیت سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے جائیں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر و قائمقام ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے ٹریفک کی روانی و سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن اور تہکال میں میں قائم رمضان سستا بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ایس پی حیات آباد لیاقت علی خان بھی انکے ہمراہ تھے.چیف ٹریفک آفیسر و قائمقام ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے دورے کے دوران ٹریفک کی روانی و سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹریفک حکام کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے جبکہ پشاور پولیس کو سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی.چیف ٹریفک آفیسر و قائمقام ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے کہا کہ رمضان المبارک کیلئے جاری کردہ ٹریفک و سیکورٹی پلان کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق سہولیات مہیا کی گئی ہے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے سمیت سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران و اہلکار ٹریفک پلان کے مطابق سڑکوں پر رش کنٹرول کرنے کیلئے بازاروں کے باہر گاڑیوں کی غلط پارکنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں جبکہ اس کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس کے اہلکار رمضان سیکورٹی پلان کے تحت بازاروں میں تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سٹی اور کینٹ کے علاقے میں لیڈیز پولیس کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے جو خواتین سے متعلق مسائل و شکایات حل کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہر کے بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے سے متعلق مختلف اوقات میں بازاروں کے دورے کر رہی ہے اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے.
