مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو ہر طرح کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ) جہلم پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو ہر طرح کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا،پاکستان کی آبادی تقریباً 22 کروڑپر مشتمل ہے اس کا داخلی اور خارجی نظام کسی مفادات کی سوچ رکھنے والے کی صوابدید پر نہیں چھوڑا جاسکتا عوام اور ملک کی پہلے بھی خدمت کی اور اس کا تسلسل نامساعد حالات میں بھی جاری رکھیں گے پاکستان بدل رہا ہے کے نعرے لگانے اور دعوے کرنے والوں نے اپنی سوچ تبدیل کر لی ہے، چوہدری راشد حسین گھرمالہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حقیقت میں قوم کی چیخیں نکال دی ہیں،رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان ایک بڑے معاشی بحران کا پیش خیمہ ہے عوام مہنگائی اور لاقانونیت ناانصافی کے ماحول میں سسک، تڑپ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) حوادث زمانہ سے سرخرو ہوکر نکلے گی اور پہلے سے کئی گنا بہتر پوزیشن پر عوامی خدمات کے تسلسل کو شروع کریگی، تبدیلی سرکار ملک کے اندر بڑی تو دور کی بات کوئی چھوٹی تبدیلی بھی نہیں لا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں