جہلم رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقیں بحال ہو گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقیں بحال ہو گئیں پانچوں نمازوں کے اوقات میں مساجد میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مساجد کی رونقیں بحال ہو گئیں نماز تراویح و دیگر نمازوں میں مساجد میں بے پناہ رش نظر آتا ہے،مساجد نمازیوں سے بھرچکیں ہیں، مسلمان اس ماہ مبارک کی خوبصورت ساعتوں میں اللہ کے حضور توبہ استغفار کر کے رحمتیں برکتیں سمیٹتے نظر آرہے ہیں نماز سمیت تلاوت قرآن کریم اور نوافل بھی خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کر تے دکھائی دیتے ہیں اسی طرح بازاروں میں بھی افطاری سے قبل سموے پکوڑوں،فروٹ اور کھجوروں سمیت مشروبات کی دکانوں ریڑھیوں پر کافی رش نظر آتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگ مہنگائی کا رونا بھی رو تے دکھائی دیتے ہیں، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر ممالک اپنے قومی یا مذہبی تہواروں پراشیاء خوردونوش سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں مذہبی اور قومی تہواروں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے شہریوں سے خوشیاں چھین لی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں