تحریک لیبک یا رسول اللہ کے کارکنان پر گولی چلانا کونسی انسانیت ہے۔صدر ورلڈ وویمن فاونڈیشن
کراچی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسانہ بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ اور روزے کی حالات میں عاشقان رسول پر ظلم و تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان پر گولی چلانا کونسی انسانیت ہے ریاست مدینہ بنانے والوں اللہ کی قہر و عزب سے ڈرو اور ملک بھر میں تحریک لبیک کارکنان پر جاری تشدد و گولہ باری بند کرو اسلامی ملک میں عاشقان رسول کے ساتھ ایسا سلوک کرنا ایک اسلامی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے جو قابل افسوس ہے ورلڈ وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسانہ بٹ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تحریک لبیک کارکنان کے مطالبات کو تسلیم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پیغیر اسلام اور قران مجید کی شان میں گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کر سکتے ایسے واقعات سے ملک کا امن و امان خراب ہو سکتا ہے جو ملک کی تباہی کا زریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو جلد از جلد ملک بدر کر دیا جائے اور فرانسیسی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیںے جائے۔
