اخبار فروش یونین دینہ کے نائب صدر رضوان میر کے بچوں کا اعزاز

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم اخبار فروش یونین دینہ کے نائب صدر رضوان میر کے بچوں کا اعزاز۔نجی سکول میں امتیازی نمبرز لیکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا،اساتذہ کرام کیطرف سے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اخبار فروش یونین دینہ کے نائب صدر رضوان میر کی صاحبزادی کلاس سوئم کی طالبہ مومنہ میرنے 500 میں سے 499 نمبرز حاصل کئے جبکہ ان کے ہونہار بیٹے نادِ علی نے کے جی کلاس میں 350 میں سے 348 نمبرز لیکر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اسکول ھذا کے سینئر معلم سر ناصر کے بیٹے سبحان ناصر کلاس(چہارم میں 500 میں سے 492 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن جبکہ ان کی صاحبزادی ایمان فاطمہ نے کلاس پنجم میں 500 میں سے 498 نمبرز حاصل کر کے اول پوزیشن کی۔طلبہ و طالبات نے اپنی تاریخی کامیابی کا سہرا سکول کے پرنسپل طلعت محمود مرزا، وائس پرنسپل وحیدہ میر،اور تمام اساتذہ کرام سمیت والدین کے نام کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں