شہر میں گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا سخت نظام رائج

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا سخت نظام رائج ہے روزانہ میونسپل انسپکشن ٹیم، دکانداروں، پولٹری شاپس، قصائیوں، ہول سیلرز، پراچہ، سبزی و فروٹس، اور چھوٹے بڑے تاجروں کا ریٹ لسٹ چیک کرتے ہیں، خلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانے یا جیل می سز ا دی جاتی ہے، عوامی شکایات پر ایک درجن سے زائد قصائیوں، دکانداروں اور پولٹری شاپس مالکان کو جیل کی سز دی جاچکی ہے، یہ باتیں انہوں نے سوشل و پرنٹ میڈیا کے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ، بغیر ثبوت ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا ضلعی انتظامیہ کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کا مترادف ہے اگر کسی شہر ی کو کوئی شکایت ہے تو وہ ثبوت کے ساتھ دفتر رابطہ کرسکتے ہیں، بغیر کسی ثبوت کسی تاجر، دکاندار، قصاب، پولٹری مالکان پر الزام تراشی درست نہیں، جبکہ قیمتوں کے استحکام کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کو شاں ہے، انہوں نے مقامی صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی دکاندار، تاجر، ایل پی جی گیس والا، قصائی، پولٹری، نان بائی، پکوڑے بنانے والے سمیت کوئی بھی شامل ہو شکایت کی صورت میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر یا ترجمان سے رابطہ کریں، ان سے ضلعی انتظامیہ کا موقف لیں، تاکہ حقائق پر مبنی رپورٹ شائع ہوسکے، یکطرفہ رپورٹنگ سے رپورٹر اور اخبار کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے ضلعی انتظامیہ انتظامی ر ٹ یقینی بنانے کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر، پرائس کنٹرول کمیٹی ممبران، سمیت میونسپل پولیس فورس الرٹ ہیں عوامی شکایات ثابت ہونے پر خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں، قصاؤں اور سبزی منڈی مالکان پر بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سز ا دی جاتی ہے مقامی مسائل کے حل کیلئے صحافیوں کے کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں