کرونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک عالمی ادارہ صحت

Spread the love

چوہدری زاہد حیات
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پچھلے ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے اور یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے جو ایک خطر ناک علامت ہے۔

ان کا سب سے تشویشناک یہ انکشاف تھا کہ اموات کی شرح بھی اب بڑھ رہی ہے اور کورونا سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9 مہینے لگے لیکن 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 مہنیے اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے۔

ان کا بتانا تھا کہ اب نوجوان اور بچے بھی اس مہلک وائرس سے محفوظ نہیں ہیں، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں