گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ گلگت مارکیٹ میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں استحکام پرائس کنٹرول کمیٹی کی بہترین حکمت عملی ہے، رمضان المبارک میں تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ سے کم نرخناموں پر اشیائے خوردنوش کی خریدو فروخت سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں عوام کی بڑی تعداد رمضان پیکچ کے تحت قائم کیش اینڈ کیری سنٹروں میں شاپنگ کررہی ہیں، شہریوں کو شکایات کی صورت میں تحصیل آفس میں قائم شکایات سیل میں درج کرادیں، خلا ف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں گے، یہ باتیں جمعرات کے روز CCO ایم سی عابد حسین میر، نائب تحصیلدار محمد خورشید اور بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر میں قائم خصو صی رعائتی کونٹرز کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر نائب تحصیلدار نے اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں مقامی دکانداروں کے جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت کمی کے نتیجے میں مثبت رجحان کے حوالے سے آگا ہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو رمضان المبارک میں مارکیٹ کے نسبت 5 سے 20 روپے فی کلو کمی کے کو مستحسن اقدام اور بہترین عمل اور دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال قراردیا، واضح رہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلعی انتظامیہ کے کوششوں سے مقامی تاجروں نے اپنی مد د آپ کے قیمتوں میں کمی کردی ہے جسکی وجہ سے روزہ دار خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں
