عوام بے یار و مددگار کرونا وائرس سے تنے تنہا اپنی مدد آپ لڑ رہی ہے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے موجودہ وفاقی حکومت اور این سی او سی کی ناقص کمزور پالیسوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت دو ماہ قبل ہی کرونا وبا کی تیسری لہر کی روک تھام کےلئے جامعہ پالیسی ٹھوس عملی اقدامات اٹھا لیتی تو آج ملک بھر میں کرونا وبا کے باعث گھمبیر حالات کے باعث موجودہ صورتحال اس قدر خطرناک شکل اختیار نہ کرتے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ایس او پییز پر عمل کرنے کی ہدایات پر عوامی ردے عمل عدم دلچسپی ٹھیک وفاقی حکومتی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ جس ریاست میں حکومتی رٹ صحیح انداز میں قائم نہ ہو تو اس ریاست میں غربت بھوک و افلاس کے ڈیرے اور موت ناچتی ہوئی نظر آتی ہے۔حکومتی حکمت عملی کرونا وبا سے بچنے کے لئے وفاقی وزراء و این سی او سی مٹینگ و اجلاسوں تک محدود ہے صوبائی ترجمان صفدر باغی نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر بروقت مغربی ممالک یورپ گلف امریکہ کینیڈا آسٹریلیا جیسی حکمت عملی اپنا لیتی تو دنیا بھر کے ممالک بالخصوص انگلینڈ ،انڈیا سے کرونا وبا کی تیسری لہر سے پھیلنے والی خطرناک بیماری سے شکار ہونے والے مسافروں کو باآسانی پاکستان میں داخلہ ممکن نہ ہوتا تو اج مزید اتنا نقصان حکومت اور عوام کو نہ اٹھانا پڑتا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنشینل فلائٹس کی آمدورفت کے باعث بیرون ممالک سے آئے ہوئے مسافروں کو بغیر کرونا ٹسٹ کئے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے دیا۔جسکا خمیازہ اسلام آباد خیبر پختونخوا ملک بھر دیگر بڑے شہروں میں کرونا وبا نے اپنے پنجے مضبوطی سے گھاڑ دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء این سی او سی اجلاس پر اجلاس خبریں بریک کرتا رہا۔ٹائیگر فورس وغیرہ سب کا سب ڈھونگ فراڈ نکلا کوئی مجموعی حکمت عملی نہی اپوزیشن اور حکومت چور چور کرپٹ کرپٹ ایک دوسرے پر بھتان کیچڑ اوچھال کر غریب بے بس عوام کو اللہ تعالیٰ کے آسرے پر چھوڑ دیا ۔عوام بے یار و مددگار کرونا وبا سے تنے تنہا اپنی مدد آپ لڑ رہی ہے۔ملک بھر میں اس ظالم مہنگائی کے ہاتھوں عوام روزی رزق اور علاج معالجہ کے لئیے ماری ماری پھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا سے بچنے کیلئے کچھ بھی نہیں بچا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کو سوشل میڈیا سے باہر نکل کر گروانڈ ریلیٹی پر عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اور پی کے دو ماہ میں جو افراد بیرون ملک سے داخل ھوئے انکا باقاعدہ ڈیٹا اکھٹا کرنا ہوگا۔جو افراد ان بیرون ممالک سے آئے ہوئے مسافروں کی وجہ سے کرونا وبا کے شکار ہو رہے ہیں انکو فلفور کورنٹین کیا جائے اور حکومت کو اس حوالے سے بہترین حکمت عملی بںنانی ہوگی۔تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص اپوزیشن کو وفاق کے ساتھ اس کرونا وبا کی بگڑتی صورتحال پر سنجیدگی کے ساتھ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایک پیج پر کھڑا ہونا ہوگا۔ کیونکہ یہ عوام برسر اقتدار اور اپوزیشن جماعتوں کو ہر دور میں سپورٹ کرتی آئی ہے۔آج اس مہنگائی کے دور میں عوام کو کرونا وبا سے بچنے کیلئے آگاہی اور طبی سہولیات کو یقنی بنانے کے لئے ان تمام سیاسی حکمرانوں کو اپنا اپنا حصہ پوری ایمانداری سے ڈالنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بحثیت مومن مسلمان اور محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا.خوشحال پاکستان کیلئے صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا اور حکومتی وزراء منتخیب نمائندوں کو بھی بڑھ چڑھ کر عوامی تحفظ کے لئے گھروں دفتروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں یہ ملک کو خدانخواستہ نقصان ہوا تو ہم کچھ بھی نہیں۔
