گجرات سے سنیہ بٹکی رپورٹ:
2 لاکھ روپے نقدی،3تولے سونا، 2عدد موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں 3رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا۔جو شادیوال سمیت دیگر دیہات میں راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر نقدی، زیورات و دیگر قیمتی سامان چھین لیتا تھا۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SIفرقان شہزاد اور انچارج چوکی شادیوال SIعبدالرحمن کو اس گینگ کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتیں کرنے والے گینگ کو ٹریس کرکے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف عرف کاشی ولد محمد یونس سکنہ کامونکی 2۔اعجاز عرف جارا ولد فریا د سکنہ شادیوال 3۔ طلحہ ولد بشیر سکنہ شادیوال شامل ہیں۔جن سے دوران انٹیروگیشن2لاکھ روپے نقدی، 3تولے سونا، 2عدد موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
