شہر ی کورونا وائر س پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر ی کورونا وائر س پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، عوام نے کورونا وائرس کو آسان لیا تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، علماء تراویح اور جمعہ کے نمازوں میں کورونا وائرس تدارک کیلئے SOPs پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے عوام کو انتباہ کرے، ملک سمیت بیرون ملک میں کورونا وائرس کا بے رحمانہ وار جاری ہے جسکے نتیجے میں روزانہ درجنوں لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کورونا وائرس تدارک کیلئے تعاون کریں، محکمہ صحت کے جانب سے SOPs پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ آئے روز کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ نیک شگون نہیں، عوام زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلہ رکھیں، گھر سے باہر جانے پر فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں، او ر ا نتظامیہ کے بتائے ہوئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تاکہ مہلک وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ ترجمان شہر ی حکومت نے تاجر تنظیموں، سول سو سائیٹی، باشعور افراد اور ہیلتھ این جی اوز کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ عوا م کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور زمہد اری ہے جوکہ احسن طریقہ سے سرانجام دینے کیلئے کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں