گلگت (پ ر)فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، متعدد کانداروں پر جرمانے اور درجنوں کو نوٹسز جاری کردئے، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جیل بجھوادیں گے یہ باتیں سوموار کے روز فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے عوامی شکایات پر ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر شہر کے مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران تاجروں تنبیہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے دکاندار خوف خدا کھائیں اور زائد منافع خوری سے اجتناب کریں، بصورت دیگر جیل یا دکانوں کوسیل یا بھاری جرمانوں سے کوئی نہیں بچا سکتا، تاجر تنظیمیں سیاست کرنے کی بجائے عملی طور پر عوامی سہولت کیلئے کام کریں گرانفروشی روکنے کیلئے تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ترجمان شہر حکومت نے تاجروں سے کہا کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کریں، قانونی کاروائی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر منافع مافیا کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے عوام براہ شکایات الفا کنٹرول 05811-920724 یا میڈیا سیل 03555554145 پر درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔
