گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے علماء، تاجر، سول سوسائیٹیز سے تعلق رکھنے والے زمہ دار شہریوں سے تعاون لیں گے انشاء اللہ گلگت کو کورونا وباسے محفوظ بنانے میں کامیاب ہونگے، عوام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کورونا وائرس SOPs پر عملدر آمد کریں، انتظامیہ کے فیصلوں پر بے تقید نہ کریں، ہمیں عوام کی زندگی عزیز ہے جب زندگی محفوظ ہوگی تو روز گاربھی ہوگا، تاجر برادری کا تعاون مثالی ہے یہ باتیں منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے ہمراہ تاجر راہنماوں کے ساتھ ملاقات میں کیا، اس موقع پر انہوں نے تاکید کی کہ کوروناوائرس کے پھیلاوکوروکنے کیلئے حکومت کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمدکرنا ہے جس کیلئے تاجروں کا تعاون بہت اہم ہے، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجیدچیمہ نے شہرمیں کوروناوائرس کے روک تھام کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے نزیدبہتری کیلئے ہدایات دیں۔ علاوہ ازیں اجلاس کے بعد AC و تاجر رہنماوں کے ہمراہ شہرکا دورہ بھی کیا اور دکانداروں، ہول سیلرز، تھوک وپرچون دکانوں کا جائزہ لینے کے دوران گاہکوں اور دکانداروں سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کیلئے جاری 13 نکاتی ہدایات نامہ پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اور خلاف ورزی پر زمہ داروں کے خلا ف کاروائی کی جائے گی، لہذا تاجر، دکاندار، شہری، ٹرانسپورٹرز، سب کو کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے ہدایات پر عمل کرنا ہے ہمیں عوام کی جان و مال عزیز ہے، ڈپٹی کمشنر نے مقامی میڈیا کے لئے جاری بیان میں اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے محکمہ صحت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کریں، فیس ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، زیادہ سے زیادہ صابن سے ہاتھوں کو دھولیں اور سینی ٹائز کریں، انہوں نے کہا کہ فیس ماسک پہننا وینٹی لیٹر پر آکسیجن لگانے سے ہزار درجہ بہتر ہے انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ نمازیوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم دیں، تاکہ کوروناوائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔
