اسامہ مجیدچیمہ نے کہاکہ 6 بجے کے بعد لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کے ساتھ بھاری جرمانوں کی سزائیں دیں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہاکہ 6 بجے کے بعد لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کے ساتھ بھاری جرمانوں کی سزائیں دیں گے ضلعی انتظامیہ لاک ڈاون کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، لاک ڈاون کے دوران میڈیکل سٹور اور پٹرول پمپ ہی کھلیں گے، جبکہ ر مضان المبارک میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے مافیا کے گرد گھیراتنگ کیا جائے، سیکٹر مجسٹریٹس روزانہ کاروائیوں کی رپورٹ دیں، ڈیوٹی میں غفلت برادشت نہیں کرونگا، ہمیں شہریوں کو گرانفروشی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ کورونا وائرس تدارک کیلئے SOPs پر عملدرآمد بھی کرانا ہے ضلعی انتظامیہ اپنے شہریوں کو مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مجسٹریٹس کے کاروائیوں کی روزانہ روپورٹ دیں، یہ باتیں منگل کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کے ہمراہ سیکٹر مجسٹریٹس اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ اہم اجلاس کے موقع پر کیا، انہوں نے سختی کے ساتھ کہا کہ وہ لاک ڈاون کے سلسلے میں جاری ہدایات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات تیزکرنے کیساتھ گرانفروشی روکنے کیلئے کاروائیاں تیز کریں، ہمیں عوام کی جان عزیز ہے اس سے قبل تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد نے کورونا وائرس تدارک، لاک ڈاون، گرانفروشی کے خلاف اقدامات سمیت تجاوزات کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرنے رپورٹ کو تسلی بخش قراردیکر مذیدبہتری کیلئے ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں