گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ کوروناوائر س کی تیسر ی لہر خطرناک اور روزانہ سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں اس سے بچاو کیلئے احتیاط کریں، فیس ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں، جبکہ شہر میں شام 6 بجے کے بعد لاک ڈاون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لاک ڈان یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیرا ملٹری فورسزکا گشت جاری ہے گشت کے دوران خلاف ورزی پر کوئی رعائت نہیں ملے گی، کورونا وائرس سے پھیلاو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے سیکٹر مجسٹریٹس نگرانی کے ساتھ کورونا وائرس مضر اثرات سے آگاہ بھی کریں، یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روزشہرکے دورے کے موقع پر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے آگاہی مہم کے دوران شہریوں سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے خبر دار کیاکہ عوام کو بے احتیاطی کے بھینٹ نہیں چڑھنے نہیں دے سکتے، تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کو کورونا ایکٹ کے تحت کاروائی کا سامنا ہوگا، علاوہ ازیں بدھ کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کے ہمراہ مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس کے دوران واضح کیاکہ شام 6 بجے کے بعد کوئی دکان نہیں کھلے گی مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں نگرانی سخت کریں، لاک ڈاون اوقات میں تاجروں کے جانب سے مزاحمت خلاف قانون تصور ہوگا، جوٹیال سے لیکر عثمان آباد بسین تک یکساں کاروائی کررہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، تاجروں کو لاک ڈاون اور جاری SOPs پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس علماء سے رابطہ میں رہیں اور مساجد میں نمازیوں کو کورونا وائرس ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے اپیل کریں، آزمائش کی اس گھڑی میں یقینا علماء ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے عوام کی جان و مال اور انکی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز جوٹیال سے لیکر پونیا ل روڈتک درجنوں دکانوں کو سیل اور مالکان پربھاری جرمانے کئے گئے تھے۔ اور گشت کا یہ سلسلہ روزانہ جاری رہے گا۔
