عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے 73منصوبوں کی منظوری

Spread the love

ڈویژنل کور آرڈنیشن کمیٹی نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال ڈویژن میں عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے 73منصوبوں کی منظوری دید ی ھے جن پر اخراجات کا کل تخمینہ 70کروڑ80لاکھ روپے لگایا گیا ہے ،ان سکیموں میں زیادہ تر کا تعلق پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر اور سولنگ سے ہے- ڈویژنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس کمشنر نادر چٹھہ کی صدارت میں کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد کے علاوہ اوکاڑہ اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز III میں ضلع ساہیوال کی 23سکیموں کی منظوری دی گئی جن پر 30کروڑ روپے خرچ ہونگے اسی طرح ضلع اوکاڑہ کی 5سکیموں پر 10کروڑ اور ضلع پاکپتن کی 54 سکیموں پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی – کمشنر نادر چٹھہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ ،ہائی وے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تمام سکیموں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ان سکیموں سے تادیر فوائد پہنچ سکیں – ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد نے اجلاس کے شرکاءکو تمام سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں منظوری کے لئے پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں