گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ علماء کی جانب سے کورونا وائر س پھیلاو روکنے کیلئے جمعہ کے اجتماعات میں واعظ و نصیحت سے مثبت نتائج برآمد ہونگے نمازیوں کے ذریعے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے رائے عامہ ہموار ہوگا، عوام زیادہ سے زیادہ فیس ماسک کا استعمال کریں اسی میں بھلائی ہے یہ باتیں جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جمعہ کے نماز کے دوران دنوں بڑی مسجدوں سے علماء کے جانب سے کورونا وائرس سے نجات کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کیلئے منبر سے خصوصی خطباء دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرے پرمثبت اثرات مرتب ہونگے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تیز ی کے ساتھ پھیل رہاہے اور اسکے نتائج خطرناک برآمد ہورہے ہیں چاروں صوبوں کے شہری علاقے شدید متاثر ہورہے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ گلگت شہر بھی متاثر ہو، ضروری احتیاطی تدابیر سے ہم کورونا وائرس پر قابو پا سکتے ہیں جس طر ح ہم نے پہلے دو لہر کے دوران SOPs پر عملدرآمد کرکے کیا تھا، اسی جزبے سے ہم تیسری لہر میں بھی کامیاب ہونگے یہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب ہم احتیاط کریں، ہدایات پر عملدرآمد کریں، لاک ڈاون کے دوران خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں جاری ہیں، ہم عوام کی صحت پر کوئی کمپرو مائز نہیں کریں گے، انہوں نے عمائدین شہر، محلہ اور علاقہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو بھی شہری SOPs پر عملدرآمد نہیں کرتے اسکا سوشل بائیکاٹ کیا جانا چاہئے، تب جاکے ہم محلہ سطح پر کامیاب ہوسکتے ہیں
