ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاون اوقات میں دکانوں کوکھولنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاون اوقات میں دکانوں کوکھولنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون، 30 سے زائد دکانوں کو سیل، فٹ بال کھیلنے پر پابندی عائد کردی، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ شیر بازعلی لاک ڈاون کے اوقات میں دکانیں کھولنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون کرتے ہوئے تین درجن کے قریب دکانوں، ہوٹلوں، نائی شاپس، جنرل سٹورو ں، اور جوٹیال میں رات گئے فٹ بال کھیلنے والوں کو گرفتار کرکے پابندی عائد کردی، ہم عوامی رش کے خلاف قانونی کاروائیاں کررہے ہیں دوسری طرف نوجوانو ں کو کھیل کود کی پڑی ہوئی ہے لاک ڈاون اوقات میں کسی بھی خلا ف ورزی کی گنجائش نہیں اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔ یہ باتیں جمعہ کے روز فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ شیر باز علی اور رینجرز، لیوی اور میونسپل پولیس فورس کے مشترکہ گشت کے دوران چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران شہریوں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وائر سSOPs پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ پرجوش ہے اور رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ کورونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں، عوام نے تعاون نہیں کیا تو منفی نتائج برآمد ہونگے، ترجمان شہر حکومت مظہر مغل نے عوام النا س اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کیسز روزانہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں برائے مہربانی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، فیس ماسک پہنیں، اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اسی میں انکی بھلائی ہے سب سے پہلے زندگی ہے اسکے بعد کاروبار ہے ہمیں عوام کی جان و مال کی لحاظ سے حفاظت کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں