نواب بی بی ویلفئیر ٹرسٹ کے چئرمین چوہدری صابر رضائے الٰہی سے پاکستان میں وفات پاگئے ہیں.مرحوم نہایت نفیس انسان تھے. برطانیہ میں ان کی بہت زیادہ سماجی خدمات تھیں، پاکستان میں ان کا ایک ہسپتال سرائے مغل میں تھا جس کے زریعہ وہ انسانی خدمات سر انجام دے رہے تھے.
مرحوم کے دیرینہ دوست محمد حفیظ نے اس موقع پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا.اور کہا کہ ان کے جانے کے بعد ویلفیئر کے کاموں میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو جائےگا. لیکن ہم سب مل کر کوشس کریں گے کہ ہم جتنی زیادہ کوشش ہو انسانی خدمات کے ان کے جذبے کو اسی طرح آگے لے کر چلیں، مزید محمد حفیظنے ان کے لواحقین سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب کے غم میں ان کے ساتھ برار کے شریک ہیں اللہ سے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیںجوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے. آمین
