صرف نظامت آثار قدیمہ خیبر پختون خواہ کے ماہر کے مشورے اور نگرانی سے کام کو آگے بڑھایا جائے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ
پشاور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہدایت کی ہے کہ عیدگاہ ہیریٹیج بلڈنگ میں غیر منصوبہ بندی کے تحت جاری توسیعی کام کو روکا جائے اور صرف نظامت آثار قدیمہ،خیبر پختونخوا کے ماہر کے مشورے اور نگرانی سے کام کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے سیکریٹری سیاحت و آثار قدیمہ ،سیکرٹری اوقاف اور ڈپٹی کمشنر پشاور کے ہمراہ عیدگاہ کا دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے غیر منصوبہ بندی کے تحت جاری توسیعی کام کی اطلاع ملنے پر سائٹ پر کام کو پچھلے ہفتے ہی روک دیا گیا ہے کیونکہ یہ نہ تو عمارت کے آرکیٹیکچر یا عمارت کے بیرونی طرز تعمیرسے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی مناسب مواد استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اسکیم پر نظر ثانی کریں اور 110 سال پرانی عمارت کی بحالی ، تحفظ اور بحالی کے منصوبے کو پورا کریں۔انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ کو تمام ورثہ کی عمارتوں کی فہرست کوتمام محکموں اور دفاتر کو ہدایت کے ساتھ بتائے کہ نظامت آثار قدیمہ،خیبر پختونخوا کے تکنیکی ان پٹ اور این او سی کے بغیر کسی اضافی یا تزئین و آرائش کا کام نہیں کیا جائے۔
