صحافیوں کو ہمیشہ ان کے کام کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جرنلسٹ سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان
مردان(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جرنلسٹ سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ماہ نور شکیل نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے صحافیوں نے پیشہ ورانہ اور مثبت صحافت کی وجہ سے دنیا میں نام کمایا ہے جو قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو صحافت کی توہین ہے صحافیوں کو ہمیشہ ان کے کام کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے سچ لکھنے اور سچ بولنے کی وجہ سے صحافیوں کودھمکیاں مل رہی ہے صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے اج ہمارا صحافت اور میڈیا کمزور ہے کیونکہ صحافیوں کے ساتھ حکومتی تعاون کے بجائے حکومتی اداروں، اعلی افسران، اور دیگر وڈیروں کا ناروا سلوک جاری ہے جو صحافت کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی اہمت کو اجاگر کرنے کے ساتھ صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنے کیلئے دنیا بھر میں آج عالمی یوم صحافت منایا جا رہا ہے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) ہر سال تین مئی کو یوم صحافت کی مرکزی تقریب منعقد کرتی ہے رواں برس صحافت کے عالمی دن کی تھیم طاقت پر نظر رکھنا میڈیا انصاف اور قانون کی حکمرانی طے کی گئی ہے صحافت کے عالمی دن کا آغاز 1991 میں ایک افریقی صحافی کی تحریک پر ہوا تھا جنہوں نے میڈیا کی آزادی اور اجتماعات کا علم بلند کیا تھا یونیسکو نے آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کی تجویز 1991 میں اپنی چھبیسویں جنرل کانفرنس میں قبول کی جب کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1993 میں اسے منظور کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہر سال 3 مئی کو صحافی برادری اس عہد کی تجویز کرتی ہے کہ چاہئے حالات کتنے بھی نامساعد اور مشکلات سے بھرپور کیوں نہ ہوں وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کسی بھی پریشر، گروپ، پر تشدد عناصر یا ریاستی دباو میں آئے بغیر اطلاعات عوام تک پہنچانے رہیں گے حملے، دھمکیاں، اغوا جبری برطرفیاں تنخواہوں کی عدم ادائیگی جیسی صورتوں میں بھی صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے لوگوں کو باخبر رکھنے کا فریضہ سر انجام دیتے ہے جو قابل فخر ہے جرنلسٹ سٹوڈنٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان محترمہ ماہ نور شکیل نے یوم آزدی صحافت کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صحافی ریاست کی چھوتیے ستون ہیں مثبت صحافت کرنے والے صحافی حضرات ملک و قوم کی پہچان ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام صحافی حضرات کو سچ لکھنے اور سچ بولنے کی طاقت عطا فرمائے۔آمین
