اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پالیمنٹ ہاوس جانے کیلئے تیار ہوں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مشاورت کیلئے ایوان صدر آنے کی دعوت دے دی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مشاورت کیلئے ایوان صدر آنے کی دعوت دیتا ہوں، اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اصل فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے،آرڈیننس اس لیے لایا جارہا ہے کیونکہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جانا ہے تو اس کیلئے وقت کم ہے۔
