وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا تقرر قابل تعریف ہے۔اکرام الدین

Spread the love

دونوں شخصیات بلا شبہ انتہائی باوقار اور قابل ترین شخصیت ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز اخبار

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ وزیر اطلاعات شبلی فرازاور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا تقرر قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو اطلاعات کا معاون خصوصی برائے وزیر اعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات بلا شبہ انتہائی باوقار اور قابل ترین شخصیات ہے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرات اطلاعات انتہائی اہم وزرات ہے اور یہ وزارت ملک کا چہرہ پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں شخصیات دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کرینگی انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے تقرر پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے ساتھ منسلک تمام صحافی مرد و خواتین خوش ہے اور یہ امید کرتے ہیں کہ ان کی صلاحیتوں سے صحافی حضرات کے مسائل بروقت حل ہو نگےا اور حکومت اور میڈیا کے درمیان مثالی تعلق قائم ہوگا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک مثالی لیڈر بن کر ابھریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں