وسیم بٹ پاکستانی شخصیت ہے جو جرمنی میں سٹی ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہے۔
یورپ(چیف اکرام الدین)سٹی ممبر پارلیمنٹ ہیڈل برگ جرمنی وسیم بٹ کی عوامی کاوشیں قابل فخر و قابل تعریف ہیں تفصیلات کے مطابق وسیم بٹ ایک ایماندار اور سیاسی شخصیت ہے جو جرمنی میں سٹی ممبر پارلمینٹ ہیڈل برگ جرمنی ہے انہوں نے ہمیشہ ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات کو اچھے طریقے سے سر انجام دیا ہے اور دے رہے ہیں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے انہوں نے ہمیشہ اقدامات کیے ہے ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ جرمنی میں پاکستان کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہے جو ملک و قوم کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے معروف نوجوان سیاستدان وسیم بٹ نے ہمیشہ نوجوان نسل کی بہتری کیلئے جدوجہد کی ہے جو قابل ستائش ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے انہوں نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے تعلیم کے حوالے سے انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے دورے میں وسیم بٹ کے ساتھ جرمن کے اعلی تعلیمی ماہرین بھی موجود تھے ممبر پارلیمنٹ وسیم بٹ واحد سیاستدان ہے جس کی کوشش و محنت کی بدولت لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ و اعزاز حاصل ہے جو پاکستان اور خاص کر صوبہ پنجاب اور پنجاب عوام کیلئے ایک اہم اعزاز ہے وسیم بٹ کی وجہ سے پاکستان ان 27 ممالک میں بھی شامل ہو گیا ہے جس کے شہروں کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے شہر ادب و لٹریچر کے فروغ کیلئے منتخب کر رکھا ہے۔تعلیم کی بہتری کیلئے انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کرنے میں کردار ادا کرے کیونکہ تعلیم ایک روشنی ہے اور اس روشنی کے ذریعے انسان اندھیروں سے بچ سکتے ہے اور اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہے ممبر سٹی پارلیمنٹ ہائیڈل برگ(جرمنی) وسیم بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے جو ملک وقوم کی بہتری کا اہم ذریعہ ہے نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے تا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے اور آئندہ وقت میں اپنے ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکے سٹی ممبر پارلیمنٹ ہیڈل برگ(جرمنی) وسیم بٹ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک وقوم کا اہم سرمایہ ہے اور اس سرمائے کا خیال رکھنا حکومت کی اہم زمہ داری بنتی ہے حکومت نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں تا کہ تعلیم عام ہو سکے اور نوجوان نسل کو تعلیم کی محرمیوں سے نجات مل سکے۔