ماں کائنات کا سب سے اچھے سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے۔چیف اکرام الدین

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی نے اس کائنات میں جو سب سے خوبصورت چیز تخلیق کی وہ والدین ہیں۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ ماں کائنات کے سب سے اچھے سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے اس کائنات میں جو سب سے خوبصورت چیز تخلیق کی وہ والدین ہیں بالخصوص ماں جیسی ہستی کو سب سے زیادہ فوقیت حاصل ہے ماں وہ عظیم نام ہے جس کیلئے دنیا کی مختلف زبانوں اور عالمی تہذیب ورثے و اداب میں جو الفاظ تخلیق کئے گئے وہ اس کے بلند مقام کا استعارہ اور عقیدت و محبت کا حسین اظہار ہے ہر مذہب و تہذیب میں ماں عظیم اور مقدس رہی ہے دین فطرت اور دین رحمت نے ماں کی عظمت، خدمت اور ادسکی اطاعت و فرمانبرداری کا جو درس دیا ہے وہ سب سے منفرد و بے مثال ہے بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے مدر ڈے کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ماوں کی قدر کرے ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے پاوں کے نیچے جنت ہے دنیا کے ہر مزہب نے ماں کی عزت و احترام کا درس دیا ہے ماں اپنے بچے کی پہلی درسگاہ ھوتی ھے . وہ ماں ھی ھوتی ھے جو اپنے بچوں کی تربیت اپنے خون پسینے سے کرتی ھے اور بوقت ضرورت اپنے بچوں کے لیے ماں اور باپ دونوں کے فرایض نبہاتی ھے یہ ایک اٹل حقیقت ھے کہ ماں کے رشتے کا نعم البدل کویی نہیں اس لیے ماں کا احترام اور اسکی خدمت ھم سب پر فرض ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں