قتل کی لرزہ خیز واردات خاوند نے اپنی بیوی کو جائیداد کی خاطر فائرنگ کرکے قتل کردیا

Spread the love

گوجرہ ، تھانہ صدر کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات خاوند نے اپنی بیوی کو جائیداد کی خاطر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی چکنمبر 285 ج ب میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے خاوند محمد احمد نے جائیداد کے لالچ میں بیوی ریحانہ کوثر کو سحری کے وقت رپیٹر کے فائر کرکے شدید زخمی کر دیا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ریحانہ کوثر دم توڑ گئی اور ملزم محمد احمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا وجہ عناد یہ بیان کی جاتی ہے کہ ریحانہ کوثر کے والد نے 56 کنال رقبہ اپنی بیٹی کے نام منتقل کردیاتھا جس کا محمد احمد کو رنج تھا اس کا کہنا تھا کہ یہ رقبہ میرے نام منتقل کرنا چاہیے تھا جس کی وجہ سے اس نے تیش میں آکر اپنی دو بچوں کی ماں ریحانہ کوثر کو بیدردی سے قتل کردیا تھانہ صدر کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے لئیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردی ہے اور قاتل محمد احمد کی تلاش جاری کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں