رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے,ثنا فخر

Spread the love

اس مہینے میں اللہ کو راضی کرنا اور گناہوں سے توبہ کرنا از حد ضروری ہے۔معروف پاکستانی اداکارہ

اسلام آباد(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ ثنا فخر نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک وہ عظیم مہینہ ہے جس کی عبادت ہزاروں سال کی عبادات سے افضل ہے اس مہینے میں گناہوں سے توبہ اور ثواب کے کاموں میں مشعول ہونا انسان کی کامیابی کا اہم زریعہ ہے رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ کی راہ میں ایک روپیہ خرچ کرنا ہزاروں روپے خرچ کرنے سے بہتر ہے اس مہینے میں انسان سے جتنا ہو سکتا ہے غریب، بے سہارا، افراد سے بھرپور تعاون کریں پاکستانی معروف اداکارہ ثنا فخر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام اہل اسلام عبادات کی طرف توجہ دیں اور نیکی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں برکتوں اور بخششوں کا مہینہ ہے تا کہ اللہ تبارک و تعالی سب کی مغفرت فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں