چیف اکرام الدین کی مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت

Spread the love

اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش کیوں؟.سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ پر اسرائیل کے فیضائی حملوں میں 9 بچوں سمیت متعدد فلسطینی ہلاک ہوگئے جو افسوس ناک ہے مزید عام شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کی زمہ داری اسرائیل اور فلسطینی حکام پر عائد ہوتی ہے مغربی کنارہ مشرقی یروشلم اور غزہ میں تشدد میں اضافے کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے فلسطینی مسلمانوں کے علاقوں میں 130 سے زائد حملے ہو چکے ہیں جو انسانیت کی توہین ہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن عالم اسلام، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس و قابل مزت ہے کئی سالوں سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم جاری ہے جس پر عالم اسلام، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن خاموش ہے مسجد اقصی اسلام کے مذہبی مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں اسرائیلی فورسز کی کاروائیوں کی وجہ سے مسلم دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں اور عبادت گزاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام فلسطینی، اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں