گوجرہ تھانہ نواں لاہور پولیس مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بالکل ناکام

Spread the love

گوجرہ تھانہ نواں لاہور کی حدود چکنمبر 343 ج ب میں بااثرافراد کی غنڈہ گردی مقامی پولیس مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بالکل ناکام اعلیٰ آفیسران بااثرافراد کی پشت پناہی کرنے میں مصروف متاثرہ خاندان کا شدید احتجاج

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) تھانہ نواں لاہور کی حدود چک نمبر 343 ج ب میں بااثرافراد نے شہریوں کا جینا حرام کردیا متاثرہ خاندان انصاف لینے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور متاثرہ خاندان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بااثرافراد اعلیٰ آفیسران نے ہمارے ساتھ بہت ناانصافی کی اور ہمارا کروڑوں روپے مالیت کا نقصان کیا ان بااثرافراد کی پشت پناہی سرکاری اعلیٰ آفیسران کر رہے ہیں اور ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کر کے ہمیں ذلیل وخوار کر رہے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آ ئی جی پنجاب آ ر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں