گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروئیاں جاری رہیں گی سرکاری نرخو ں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، جبکہ ہوٹلوں میں صفائی کا فقدان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا، میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی کاروائیاں قابل تعریف ہے کریک ڈاون کا سلسلہ تیز کیاجائے، یہ باتیں سوموار کے روز میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے جانب سے گرانفروشوں، زائد منافع خوروں، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاون پر مشتمل رپورٹس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ میونسپل حدود میں کارسرکار میں مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں دی جائے گی او ر نہ ہی معیا ر پر سمجھوتہ کریں گے حفظان صحت کے عین اصولوں کیمطابق اشیائے خورد نوش کی فروخت کی اجازت ہوگی واضح رہے کہ عوامی شکایات پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے شہر کے مختلف مارکیٹوں میں دکانوں، ہوٹلوں اور کریانہ جنرل سٹوروں پر بڑا کریک ڈاون کیا اور غیر معیاری اشیائے کے برآمدگی، زائد منافع خوری، سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے دو درجن سے زائد تاجروں پرجرمانے کئے اور درجنوں کو نوتسز جاری کئے، ترجمان شہر ی حکومت مظہر مغل نے عوام الناس کے نام اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول اور میڈیا سیل پر اطلاع دیں، فوری ازالہ کیا جائے گا یاد رہے عید الفطر کے چھٹیوں کے بعد ضلعی انتظامیہ کی پہلی کاروائی تھی۔
