جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مختار علی ملک میموریل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد, 250 مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ و مفت ادویات فراہم کی گئیں,کرونا وائرس کی روک تھام و بچاؤ کے لئے آگاہی مہم اور مریضوں میں ماسک تقسیم کئے گئے,سپشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم کو عوامی حلقوں کی طرف سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقہ سرگ ڈھن تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں پہلا مختار علی ملک میموریل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر سعید انور,میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس علی,فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر جعفر رضا اعوان, آئی سپشلسٹ کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ کے منتظمین اعلی آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر آصف مختار ملک موجود تھے. فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 250 افراد کا مفت میڈیکل چیک اپ، مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کئے گئے.میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے امراض، ہیپاٹائٹس بی سی کی سکریننگ اور شوگر ٹیسٹ، دماغ اور پٹھوں کے امراض سمیت دیگر امراض کا چیک اپ کیا گیا.کرونا وائرس کی روک تھام و بچاؤ کے لئے آگاہی مہم اور مریضوں میں ماسک تقسیم کئے گئے.اس موقع پر میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر سعید انور کا کہنا تھا خدمت خلق ہی اصل زندگی ہے اِسلام خدمتِ اِنسانیت کا دین ہے۔ اِس میں تمام اِنسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔ لہٰذا ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ اِسلام کی تعلیماتِ خدمت و محبت کو خوب فروغ دیا جائے.اس موقع پر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر آصف مختار ملک نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت انکی دہلیز تک پہنچا کر ثواب حاصل کرنا ہے.آئندہ مختار علی ملک میموریل کے زیر انتظام مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا.
