گزشتہ روزمزید 5 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 5 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت ضلع بھر میں 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 2 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 89142 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2299 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔گزشتہ روز مزید 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 2192 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 65 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 27991 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 813 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھرمیں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2575 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 31475 چالیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں