جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان سمیت منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابقASIمحمد شفیق تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار حسین ولد محمد صادق ساکن چک مہمندہ جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کیے اور ملزم کے مزید انکشاف پر رائفل 44بور کلاشنکوف نمامعہ روندز برامد کر کیا الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔SIشہباز احمد تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیض احمد ولد محمد ایوب ساکن رومٹ جہلم سے بندوق 12بور رپیٹر معہ کارتوس برآمد کیے اور ملزم کے مزید انکشاف پر بندوق 12بور رپیٹربرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ASIمحمد سجاد حسین تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے محمد شہباز ولد جہانگیر خان ساکن جنڈیلہ جہلم MP5معہ روندز،پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIحسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز ولد محمد الطاف ساکن کوٹ ادمانہ پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ASIابرار حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد مجید ولد محمد خان ساکن دینہ سے 1کلو 460گرام چرس گردہ نما برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں