پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ملک لیاقت علی وزیر

Spread the love

پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے پاکستانی قوم رو رہی ہے موجودہ دور میں مہنگائی کی انتہا ہے۔چیف آرگنائزر شمالی وزیرستان

میران شاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے ممبر و چیف آرگنائزر شمالی وزیرستان ملک لیاقت علی وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے پاکستانی قوم رو رہی ہے موجودہ دور میں مہنگائی کی انتہا ہے ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان کے علاقہ تپی میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا اس موقع پر درجنوں نوجوان مختلف پارٹیوں سے مستعفیٰ ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے ممبر و چیف آرگنائزر شمالی وزیرستان ملک لیاقت علی وزیر نے شمولیت کرنے والوں مبارکباد دیتے ہوئے ان کو اپنی پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اس دوران مسلم لیگ ن بنوں کے ضلعی نائب صدر صادق بارکزئی ،یوتھ کے ڈویژنل صدر زاہد منڈان ،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شمالی وزیرستان ملک سعید امیر،یوتھ کے جنرل سیکرٹری شمالی وزیرستان محب اللہ داؤڑ، دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن کی مثالیں پوری دنیا میں دی جارہی ہیں پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ ن سے انتقام لے رہی ہے اور اپوزیشن کو مختلف طریقوں سے سزا دے رہی ہے وزیراعظم عمران خان کے پاس انتقام لینے کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے شمالی وزیرستان میں ہر قسم کے وسائل موجود ہیں لیکن ان پر قبضہ کس اور کا ہے انہوں نے آخر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی فراہمی کیلئے نقدی دے دی اور کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوانوں ہی کی وجہ سے ضلع ترقی کی راہ گامزن ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن نوجوانوں کی بھلائی کیلئے اسمبلی کے فلور پر تگ ودو کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں