ڈاکٹر افتخار شہزاد نے اس سے پہلے بھی مختلف اہم عہدوں پر زمہ داریاں سرانجام دیں۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر افتخار شہزاد ایل آر ایچ کے فزیوتھراپی اینڈ ریہب ڈیپارٹمنٹ کے نئے ڈائریکٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر افتخار شہزاد اس سے پہلے 2007 میں ایک بین الاقوامی ادارے جوائنٹ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ میں بطور رہیبلیٹیشن ڈائریکٹر کام کیا ہے2010 سے 2021 تک امریکہ میں صحت کے حوالے سے مختلف زمہ داریاں سرانجام دیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صوبے کا سب سے بڑا اور جدید فزیوتھراپی اینڈ ریہب ڈیپارٹمنٹ ایم ٹی آئی ریفارمز کے بعد قائم کیا گیا تھا جس میں نا صرف او پی ڈی کے مریضوں کو مختلف سروسز دی جاتی ہیں بلکہ آئی سی یو اور وارڈز میں بھی داخل مریضوں کو فزیوتھراپی کی سہولت دی جا رہی ہیں۔
