تھانہ کسووال کی حدود میں پولیس مقابلہ ،موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو ہلاک

Spread the love

چیچہ وطنی : تھانہ کسووال کی حدود میں پولیس مقابلہ ،موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کار سوار یاسر نامی تاجر اپنے دو دوستوں کے ہمراہ نجی بنک سے 25 لاکھ روپے رقم لیکر اپنے گھر جا رہا تھا کہ 125 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر رقم لوٹنے کی کوشش کی ۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی لیکن تاجر اور اسکے ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور چار فائر کار کو لگے جسکی وجہ سے کار کا ٹائر بھی پنکچر ہو گیا ۔ڈکیٹی کی ناکام کوشش کے بعد دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ 40 چودہ ایل کے قریب سامنے سے آنے والی پولیس وین نے انکو رکنے کا اشارہ کیا ۔ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے تعاقب کیا تو 24 پل کے قریب ڈاکوؤں ریلوے ٹریک کے قریب موٹر سائیکل چھوڑ کر قریبی جھاڑیوں میں چھپ گئے ۔پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکووں ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں ڈاکو 12 میل کمیر ضلع خانیوال کے رہائشی تھے ۔ڈاکوؤں کے قبضہ سے دو پسٹل 4 میگزین اور ایک آٹومیٹک گن بھی برآمد ہوئ ہے ۔پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دی گئ ہیں ۔پولیس ڈاکوؤں کے پولیس ریکارڈ کے بارے میں مصروف تفتیش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں