گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ علاقے میں بدامی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے شہر میں ہرطرح سے امن وآمان قائم رکھیں گے علماء سے اپیل ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ماحول کو ساز گار بنائیں، اور عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کریں یہ باتیں منگل کے روز عمائدین، مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ علما، سیاسی، سماجی، عمائدین شہر اور محلہ جاتی کمیٹیو ں کے ساتھ رابطے میں ہیں علاقے میں امن و آمان کے فروغ کیلئے بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے ایڈ منسٹریٹر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اختلاف کی وجہ بننے والے نفرت انگیز مواد شیئرکرنے اور اسے پھیلانے کے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پہلے ہی کام کا آغاز کرچکا ہے انہوں نے کہاکہ سیکٹر مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں خصوصی طور پر نظر رکھیں، اور شہریوں کو آگاہ کریں کہ وہ کسی بھی متنازعہ امور پر توجہ نہ دیں امن و آمان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں، صارفین سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کریں، منفی سرگرمیوں پر سخت کاروائی کی جائے گی فرقہ وارانہ سوچ کو پروان چڑھانے والوں کو بے نقاب کریں، ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوم الناس سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، مثبت سوچیں اور مثبت اقدامات کو فروغ دیں۔ اسلام ہمیں امن اور سلامتی کادرس دیتا ہے آپس میں تفرقہ بازی مسلمانوں کا شیوا نہیں، یہ کام امن دشمنوں کا کام ہے
